اسرائیلی فوج کے ہمراہ درجنوں انتہا پسند یہودیوں کامسجد اقصی پردھاوا

543

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق درجنوں انتہا پسند یہودیوں نے مسجد اقصی میں داخل ہوکر مقدس مقام کی بے حرمتی کی،پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں 40 یہودی طلبا سمیت 86 یہودی آباد کاروں نے الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو  1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے ہیں۔