کسانوں کے حق میں بیان پر بھارت کی کینیڈا کو دھمکی

406

بھارت نے کینیڈین وزیراعظم کے کسانوں سے متعلق بیان کو بھارتی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی کسانوں کے حق میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان پر بھارت تلملا گیا۔ بھارت نے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کر کے بیان پر احتجاج رکارڈ کرا دیا۔

بھارت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا سے ایسے بیانات جاری رہے تو تعلقات پر اثر ہوگا۔

بھارت میں لاکھوں کسان کئی دن سے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج پر ہیں۔ چند روز قبل جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں بھارتی کسانوں کے احتجاج پر تشویش کا اظہار کیا۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بھارتی کسانوں کے پُرامن احتجاج کے دفاع میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوگا۔ کینیڈا کسانوں کے معاملے پر بھارتی حکومت سے رابطے میں ہے۔

بھارت کو جسٹن ٹروڈو کا یہ بیان بالکل پسند نہ آیا۔ بھارت نے ردعمل میں اسے جسٹن ٹروڈو کی کم علمی اور غیرضروری قرار دے دیا۔