ٹنڈو آدم میں صرافہ جیولرز ایسویسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم

224

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میں صرافہ جیولرز ایسویسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم، دونوں گروپوں نے الیکشن چیئرمین مقرر کردیے، ایک دوسرے پر الزام تراشی۔ ٹنڈو آدم میں صرافہ جیولرز ایسویسی ایشن میں اختلافات کے سبب دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے، دونوں گروپوں نے الگ الگ الیکشن چیئرمین مقرر کردیے صرافہ جیولرز ایسویسی ایشن کے سبب افضل اکرام قریشی گروپ نے حاجی عبدالغفار جبکہ راشد شیخ گروپ نے حاجی محمد علی میمن کو الیکشن مقرر کردیے ہیں۔ 10 مبر کو الیکشن کرنے کے اعلان کے بعد تیاریاں جاری ہیں جبکہ افضل اکرام قریشی گروپ نے حاجی محمد علی میمن کو چیئرمین ماننے سے انکار کردیا ہے۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن صدر افضل اکرام قریشی، مقصود ملک، حاجی اسحاق آریسر، محمد عارف غوری و دیگر نے پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ راشد شیخ سونار نہیں ہے بلکہ بروکر ہے اور کرپٹ ہونے کے سبب باہر ہے، شاہد انصاری نام کا سونار نہیں ایک کاریگر ہے، اور افضل اکرام قریشی کے فرزند فیصل قریشی کے سات لاکھ روپے سے زائد ہیں، جسے طلب کرنے پر تلخ کلامی ہوگئی، معاملے کو دوسرا رنگ دے کر ایک ٹولے نے الیکشن کمیٹی بناکر ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ہمارے کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کررہی ہے جبکہ ہم سائبر کرائم ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کروائیں گے۔ علاوہ ازیں اگر ہمارے الیکشن چیئرمین نے الیکشن کا اعلان کیا تو ہم عملدرآمد ضرور کروائیں گے اور ہم الیکشن کے لیے بھی تیار ہیں۔