تجاری پاکستان اوراین ایچ اے نے ای بڈنگ سسٹم کا آغاز کردیا

209

کراچی(اسٹاف رپور ٹر) این ایچ اے منصوبوں کے کانٹریکٹ کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید نے این ایچ اے میں ای بڈنگ سسٹم کا آغاز کردیا ہے۔ یہ ای بڈنگ سسٹم تجاری پاکستان کے اشتراک کے ساتھ شروع کیا گیا ہے ۔ تجاری پاکستان ای بڈنگ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے رہنما کی حیثیت رکھتا ہے اور مختلف قومی اور نجی ادارے جیسے کہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ( یو بی ایل ) ، پنجاب اسکلز ڈیویلپمنٹ فنڈز (پی ایس ڈی ایف ) ، اورینٹ پاکستان لمیٹڈ ، پی سی اور میریٹ ہوٹل کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید ، سیکرٹری مواصلات ظفر حسن اور چیئر مین این ایچ اے کیپٹن (ر) سکنڈر قیوم کی جانب سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اجرا کی تقریب کا انعقا د کیا گیا ۔ اس موقع پر این ایچ اے ، تجاری پاکستان اور وزارت مواصلات کے سینئر نمائندگان تقریب میں شریک ہوئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ “وزیر اعظم عمران خان کے بہتر گورننس وژن کے مطابق این ایچ اے نے ای بڈنگ سسٹم کا آغاز کردیا ہے جس کے ذریعے ای بڈنگ سسٹم مزید شفاف، موثر اور آسان ہوجائے گا۔ اقتدار میں آنے کے بعد سے موجودہ حکومت کی تمام تر توجہ احتساب ، شفافیت اور لوگوںکو ریلیف فراہم کرنے اور ای گورننس کے نظام کے نفاذ پر مبذول ہے ۔