ماڈل پیپرزکی تیاری وقت کی ضرورت ہے، ڈاکٹرسعید الدین

199

کراچی(پ ر)چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے ریسرچ سیکشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ رواں برس صوبہ سندھ میں درجہ نہم و دہم کی نیو نیشنل اسکیم آف اسٹیڈیزکے حوالے سے بہت اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں لہٰذا معیاری ماڈل پیپرز کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ نظام امتحانات میں بہتری لانا ثانوی تعلیمی بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔