سول سروس کے خواہش مند معلومات وسیع کریں، ڈپٹی ہائی کمشنر برطانیہ

305

کراچی (اے پی پی) برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھرنکس (Mr.Mike Nithariankis)نے کہا ہے کہ سول سروس اپنانے کے خواہش مند نوجوان اپنی معلومات کا دائرہ وسیع تر کریں تاکہ سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرکے اپنے ملک و قوم کی بہتر خدمت کرسکیں، سول سروس ایک اعلی پیشہ ہے اگر کمٹمنٹ درست ہو تو بہت زیادہ کامیابی مل سکتی ہے لیکن ناکامی سے مایوس نہیں ہونا چاہیے، مسلسل کوشش اور لگن سے منزل حاصل کی جاسکتی ہے، کورونا کی وجہ سے طلبہ کو چیلنج کا سامنا ہے، سول سروس برطانیہ نے متعارف کرائی، کراچی ایک بڑا اسلامی شہر اور کاروباری مرکز ہے۔