پاکستان اسٹاک:60 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

267

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 362.11 پوائنٹس کے اضافے سے42027.38پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا اور60.04فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں53ارب17کروڑ12لاکھ روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 2.60فیصدکم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میںدلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی کا رجحان رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہااور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 362.11پوائنٹس کے اضافے سے 42027.38پوائنٹس پر بند ہوا۔