شہربھرکی چورنگیوں کے الاٹمنٹ آرڈرمنسوخ

135

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہرقائد کی تمام چورنگیوں کے الاٹمنٹ آرڈر فوری طور پر منسوخ ، نئے احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق کمشنر وایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے شہر کی تمام چورنگی کے الاٹمنٹ آرڈر فوری طور پر منسوخ کرتے ہوئے نئے احکامات جاری کردیے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی پبلک مقام پر تشہیری مہم نہیں چلائی جاسکتی۔ان کا کہنا ہے کہ الاٹمنٹ آرڈر کی منسوخی کا اطلاق ڈی ایم سیز پر بھی ہوگا۔کمشنر وایڈمنسٹریٹر نے زور دیا ہے کہ چورنگیوں سے تجاوزات، اشتہاری بورڈ اور تختیاں ہٹائی جائیں، ڈی ایم سیز اینٹی انکروچمنٹ پر کوئی چالان جاری نہیں کریں گی۔افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ راؤنڈ اباؤٹ کمرشل اور ایڈورٹائزنگ نرخ پر نیلام کیے جائیں گے، کمرشل ادارے اور کمپنیاں مصنوعات کی تشہیر قوانین کے مطابق کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی افسر نے اینٹی انکروچمنٹ پر چالان جاری کیا تو قانونی کارروائی ہوگی۔