سابق کپتان شاہد آفریدی لنکا پریمئر لیگ کھیلنے کے لیے روانہ

468

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سری لنکا روانہ ہوگئے، شاہد آفریدی لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  شاہد آفریدی لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں  گے اور فلائٹ مس ہونے کے سبب ایک روز تاخیر سے روانہ ہوئے ہیں جبکہ  شاہد آفریدی پہلے کولمبو پھر وہاں سے ہمبن ٹوٹا جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا پریمئر لیگ کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا اور گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ جافنا سٹالینز سے ہوگا جبکہ ایونٹ میں 5 ٹیمیں کولمبو کنگز، دمبولا ہاکس، گال گلیڈی ایٹرز، جافنا اسٹالینز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں۔

واضح رہے سری لنکا پریمئر لیگ کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا اور  گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ جافنا سٹالینز کے ساتھ ہوگا۔