پاک ترک تجارت، سرمایہ کاری کے امکانات بڑھیں گے،صدر ای ایف پی

150

کرا چی (اسٹاف رپورٹر ) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستار نے ترکی میں منعقد ہونے والے’’ موسیاد ایکسپو 2020 ‘‘ میں پاکستان کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے معروف صنعتکاروں پر مشتمل وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر ای ایف پی اور ترکش صنعتکاروں ، کاروباری افراد کی ایسوسی ایشن موسیاد (MUSIAD)کے درمیان ایم اویو بھی طے پایا جس کا مقصد پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ای ایف پی کے اراکین نے یادداشتوں پر دستخط کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں یادداشتوں پر دستخطوں کے بجائے باہمی عمل درآمد کے معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ای ایف پی صرف دستاویزات پُر کرنے کے بجائے عمل درآمد پر یقین رکھتا ہے۔ تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے بھی شرکت کی۔