نابینا افراد کو ملازمتیں دی جائیں

236

متحدہ لیبر فیڈریشن اور پاکستان مزدور محاذ کا ہفتہ وار مشترکہ اجلاس بلوچ لیبر ہال لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء نے وزیر اعظم پاکستان کے پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد کے صنعت کاروں کو مراعات دینے کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان سے صنعت کاروں کی پیداواری سرگرمیوں میں تیزی آنے سے محنت کشوں کے لیے ملازمتوں کے زیادہ مواقع بھی پیدا ہوں گے۔لیکن وزیر اعظم کو صنعت کاروں کو پابند کرنا چاہیے کہ وہ لیبر قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوے محنت کشوں کو ان کی تمام قانونی مراعات بھی دیں جو کہ وہ نہیں دیتے۔اجلاس کے شرکاء محمد یعقوب، شوکت علی چودھری، محمد اکبر، حنیف رامے، کامریڈ محمد اکبر، زبیر وارثی، محمد منظور، شرافت علی اور محمد یعقوب عثمان گجر نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب بلائنڈ افراد کو قانون کے مطابق تمام ملازمتوں میں ان کو کوٹہ کے مطابق 3فیصد ملازمتیں فراہم کرے بلائنڈ افراد بھی اس ملک کے شہری ہیں اور ان کے مفادات کا خلاف رکھنا بھی معاشرے اور حکومت کا فرض ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کورونا وائرس کی آڑ میں نکالے گے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کو ان کی ملازمتوں پر بحال کرواے۔اور حکومت ILO کے 8 کور کنونشن پر عمل درآمد کو یقینی بنوائے۔