چوری میں ملوث بااثر شخص کیخلاف پولیس کارروائی نہیں کررہی

170

میہڑ (نمائندہ جسارت) قاسم کالونی کے باسیوں مرد ، خواتین اور بچوں کی جانب سے گھر میں چوری اور پولیس انتظامیہ کیخلاف نذر چانڈیو، صغیر میربحر، حاجی پنہور، کریم ملانو، رخسانہ ملانو، فرزانہ سولنگی نے با اثر شخص منظور گائنچو اور دیگر کی جانب سے گھر سے ہوئی چوری اور میہڑ پولیس کیخلاف نیشنل پریس کلب میہڑ میں احتجاج کیا۔ اس موقع پر مسمات رخسانہ نے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ہم گھر سے باہر رشتیداروں کے پاس گھومنے گئے تھے، جیسے ہی گھر واپس آئی تو گھر کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور گھر میں پڑے ایک لاکھ مالیت سونے کے زیورات اور دیگر سامان چوری کیا گیا تھا جبکہ پڑوس والوں نے چور کو پہچان لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قرآن پاک اٹھا کر پولیس کے پاس پہنچے کہ با اثر منظور گائنچو ہمارے گھر سے اسلحہ کے زور پر چوری اور ہمارے بیٹے سے اسلحہ کے زور پر سی ڈی موٹر سائیکل لوٹ گئے ہیں مگر پولیس نے ہماری این سی بھی درج نہیں کی، پولیس نے ہمیں کہا کہ آپ لوگ ڈرامہ کر رہے ہیں اور منظور گائنچو ہمارے اوپر چوری کا الزام لگا رہا ہے جبکہ پڑوس والوں نے مزید کہا کہ منظور گائنچو میرے اوپر بھی چوری کا الزام لگا کر پولیس سے مار پیٹ کرائی کہ کسی کہ اوپر چوری کا الزام لگاؤ۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی دادو سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہم غریب مزدور لوگ ہیں، میہڑ پولیس ہم سے انصاف نہیں کر رہی خدارا ہم سے انصاف کیا جائے۔