عبد الرحیم جانو میمن لیڈر شپ فورم کے صدرمنتخب ہوگئے

261

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میمن لیڈر شپ فورم کے زیر اہتمام جنوری 2020میں کراچی میں منعقدہ پہلی کانفرنس کے دوران ورلڈ میمن لیڈر شپ فورم کی قیادت نے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی تھی اس اسٹینڈنگ کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ بذریعہ Zoomویڈیو لنک مورخہ 26اکتوبر کو منعقد ہو ئی جس میں اتفاق رائے سے عبد الرحیم جانو (صدر)، سر اقبال سکرانی (سینیئر نائب صدر) ،ہارون کریم (نائب صدر)اور عادل ابو بکر اسامو کو(سیکرٹری ) منتخب کیا گیا ہے جبکہ بورڈ ممبران کے طور پر احسان گدا والا، اختر یونس ، اے وی محمد، ابو بکر طیب حمدانی اور امین دھانیا کا تقرر کیا گیا۔ عہدیداران اور بورڈ ممبر ان کے عہدے کی مدت تین سال طے کی گئی ۔