سندھ میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے کا فیصلہ کل ہوگا

494

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سندھ میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند، اس کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل ہفتے کو طلب کرلیا۔ سندھ میں اسکولز اور کالجز بند یا کھولے رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں نجی اسکولز کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی صورت حال پر بھی غور ہوگا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی وفاقی حکومت کی تجاویز کا  بھی جائزہ لے گی۔ کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز و سفارشات 23 نومبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔