سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ13ہزار200روپے ہوگئی

420

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت1100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ13ہزار200روپے فی تولہ ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت10 ڈالرکے اضافے سے1889ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے1لاکھ13ہزار200روپے ہوگئی۔