روزنامہ جسارت کے سابق چیف رپورٹرشکیل حسنین انتقال کر گئے

56

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر صحافی ،روزنامہ جسارت کے سابق چیف رپورٹراورکراچی پریس کلب کے سینئر رکن شکیل حسنین مختصر علالت کے بعد جمعرات کی شام رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ، انکی عمر70 برس تھی، وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم نے ایک بیوہ،3 بیٹیاں اور ایک بیٹاسوگوار چھوڑے ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ(2بجے) مسجد عمر سعدی ٹائون بلاک 3 میں ادا کی جائے گی۔ دریں اثناء سینئر صحافی شکیل حسنین کے انتقال پرکراچی پریس کلب کے صدر امتیازخان فاران سیکرٹری ارمان صابر، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر ریاض احمد ساگر ،سیکرٹری محمد عارف خان، اراکین مجلس عاملہ،ایسوسی ایشن آف پارلیمنٹری جرنلسٹس (سندھ)اے پی جے کے صدر ارباب چانڈیو، جنرل سیکرٹری وکیل راؤ ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری اے کے محسن اور سیاسی ومذہبی رہنمائوں بیرسٹر مرتضی وہاب،سرادار عبدالرحیم، نصرت سحر عباسی،شاہ عبد الحق قادری،پر وفیسر این ڈی خان،نصرت مراز سمیت دیگر رہنمائوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کیلیے درجات کی بلند ی اور لواحقین کیلیے صبرجمیل کی دعا کی۔