سائٹ سپرہائی وے میں صنعتی علاقے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

257

مکراچی(اسٹاف رپورٹر)کاروگیٹید کارٹن مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سلطان صلاح الدین چشتی سائٹ سپرہائی وے صنعتی علاقے میں روزانہ مسلسل ہزاروں گیلن قیمتی پانی کے ضیاع کی اطلاعات ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی علاقے میںپانی کی ٹوٹی ہوئی لائینوں کی فوری مرمت اورپانی کے رساؤ کو روکنے کے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ پانی کے ضیاع کو روکاجاسکے۔سلطان صلاح الدین چشتی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا ملکی برآمدات میں اپنا مئوثر کردار ادا کررہا ہے اور اس علاقے میں بڑی برآمدی صنعتیں موجود ہیں، سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریاکے مرکزی داخلی راستے اور چوراہے کے نیچے سے گزرنے والی 54 انچ کی صاف پانی کی لائن ٹوٹی ہوئی ہے جسے کے ڈبلیو ایس بی حکام کئی روز کے بعد بھی درست نہیں کرپائے ہیں، پانی کے مسلسل بہنے سے سڑکیں ڈوبی ہوئی ہیں اور صنعتی علاقے کی مرکزی شاہراہ پر جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے جہاں سے گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہورہا ہے جبکہ برآمدی سامان بندرگاہوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور برآمدی کنسائنمنٹ تاخیر کا شکار ہیں۔