پی ٹی سی ایل کو آئی سی ٹی کنٹریکٹ دے دیا گیا

277

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) کو ہری پور میں واقع اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے بہترین و نمایاں مرکز پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے جدید ترین آئی ٹی انفرااسٹرکچر کوقائم کرنے کے لیے آئی سی ٹی کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ ضرار ہشام خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور ڈاکٹر ناصر خان، ریکٹر، PAF-IAST نے ہری پور میں یونیورسٹی کے کیمپس میں کنٹریکٹ پر دستخط کیے۔ دستخطی تقریب میں سیلمان اعوان، جنرل منیجر، ڈیجیٹل سروسز، پی ٹی سی ایل، ڈاکٹر محمد مجاہد ، ایڈوائزر PAF-IAST ، وسیم ہاشمی، ایڈوائزر PAF-IAST کے علاوہ دونوں اداروں کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ انور امجد، ایڈوائزر آئی ٹی، PAF-IAST نے منصوبہ کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔