اقتصادی رسائی پروگرام میں اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی ہوگی،انجم نثار

263

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل سیکو رٹی ڈویژن نے معاشی استحکام کے لیے معاشی Outreachکا روڈ میپ بنایا ہے جس پر اب وزارتو ں کے ذریعے عمل در آمد ہو گا اور اس کے لیے اب وزارتو ں کی معا شی صلا حیتو ں کا جا ئز ہ لیا جا رہا ہے ۔ انہو ں نے بتا یا کہ اس ڈویژن کے ذریعے وزاتو ں اور سر کاری تنظیمو ںکی تشکیل نو کی جا رہی ہے جو کہ یہ بتا ئے گا کہ پاکستان کو دو سرے ممالک کے مقابلے میں comparative advantageکہاں ہے ان کا یہ ماڈل پاکستان کو تر قی کی راہ پر گا مز ن کر ے گا۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ اقتصادی رسا ئی پروگرام میں اسٹیک ہو لڈرز کی نما ئندگی ہو گی جبکہ قو می سلا متی فو کل پر سن کے طور پر کام کر ے گی ۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ پاکستان کی اشیا ء اور خدمات کی تجا رت کو بڑھا نے کے لیے ان کی ٹیم نے مختلف شعبو ں میں بہتر ی لا نے کے لیے نشا ندہی بھی کی ہے ۔ اجلا س کے اختتام میں میاں انجم نثا ر نے بتا یا کہ ہم نے مختلف حکومتو ں کے ادوار میں مختلف صنعتی پا لیسیاں دیکھی ہیں لیکن اب ایسی صنعتی پالیسی تشکیل دینی چا ہیے جو مو جودہ صنعتو ں کے تحفظ کی یقین دہا نی کروائے ۔ انہوں نے تھر مل بجلی گھرو ں کی بہتر کا رکردگی کا مطا لبہ کیا تا کہ وہ بجلی پیدا کرنے کے لیے زیا دہ ایندھن استعمال نہ کر ے۔ انہو ں نے مزید چارٹر آف اکنا می اور قومی پالیسیوںکا بھی مطا لبہ کیا ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے کہاکہ پاکستان کے تمام طبقا ت کی جانب سے پاکستان کو سر مایہ کاردوست ملک ہونے کی تا ئید حاصل ہو نی چا ہیے ۔ وزیر اعظم کے معا ون خصو صی برائے قو می سلا متی اور اقتصادی تر قی پروگرام کے فوکل پر سن ڈاکٹر معید یو سف سے ملا قا ت کے دوران صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے معا شی استحکام سے متعلق مختلف امور پر تبا دلہ خیال کیا اور تجا رت اور انڈسٹری کو در پیش مسا ئل پر روشنی ڈالی ۔