ڈی آئی جی ٹریفک آج کراچی چیمبر کا دورہ کریں گے

127

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر آج کراچی چیمبر کا دورہ کریں گے ۔ڈی آئی جی ٹریفک دورے کے دوران شہر اور کراچی چیمبر کے اطراف پارکنگ اور ٹریفک مسائل کے حوالے سے بات چیت کریں گے،اس موقع پر کراچی چیمبر کے اراکین کی جانب سے ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے مسائل کے حل کے لیے ڈی آئی جی کو تجاویز بھی پیش کی جائیںگی۔