آصف خٹک کی نئی ذمہ داریاں

88

گول بلڈنگ حیدر آباد میں لاکھڑا کول مائنز کے صدور اور دیگر معززین کا الحاج وزیر کے صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز دعا سے ہوا۔ متحدہ لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری قموس گل خٹک کی صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی۔ قموس گل خٹک کی غیر موجودگی میں متحدہ لیبر فیڈریشن کے چیئرمین آصف خٹک پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ آصف خٹک نے دفتری امور سنبھالنے اور مزدوروں کے مسائل کے حوالے سے دفتر میں دن 12 بجے سے وقت دینے پر پرعزم رہا۔ جس پر تمام صدور کی حوصلہ افزائی ہوئی اور چیئرمین آصف خٹک کا شکریہ ادا کیا۔