کراچی میں سرکس کے شیروں کو بلایا گیا‘فردوس شمیم نقوی

256

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے رہنمائوں حلیم عادل شیخ اورفردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر انفیکٹڈ،ڈیفیکیٹڈ، ریجیکٹڈ لیڈرشپ کی جانب سے ایک اور سرکس لگایا گیا،سرکس کے شیروں کو بھی بلایا گیا، انفیکٹڈ لیڈر کرپشن والے ڈفیکٹڈ کو سندھ کے عوام جانتے ہیں، ریجیکیٹڈ کو ڈی آئی خان کے عوام نے ریجیکٹ کیا ہے ،یہ سب لیڈر پی ڈی ایم پاپا ڈی بچائو موومنٹ کے نام پر جمع ہوئے ہیں۔کراچی میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے ان ر ہنمائوں نے کہا کہ سیاسی دشمنی میں بیوی کے غلام نے مزار قائد کا تقدس بھی پامال کر دیا،صفدر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،نانی اور نواسا دونوں نوٹ کر لیں نہ آپکے پاپا بچیں گے نہ آپ کے ڈے ڈی،گجرانوالہ میں پھولن دیوی نے پنجابی کارڈ استعمال کرنے کی کوشش کی، سندھ میں پی پی والے سندھ کارڈ استعمال کرتے ہیں،دونوں جماعتوں کے کارڈ ختم ہوچکے ہیں اب صرف پاکستان کارڈ چکے گا، عوام ان چوروں کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے ،نواز شریف نے ملکی اداروں کے خلاف بات کرکے جندال کی دوستی کا حق ادا کیا ہے۔