خطرات کے مؤثرجواب کیلئے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

534

راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ خطرات کے مؤثرجواب کیلئے ہمہ وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، آئی ٹی کلسٹرکےقیام سےتخلیقی اورڈیجیٹائزیشن کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ  آرمی چیف نے نےدورہ گلگت کےدوران سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک کاافتتاح کیا، جہاں انہوں نےافسروں،جوانوں کی سخت اورمشکل موسموں میں آپریشنل تیاریوں کو سراہا تے ہوئے کہاکہ دورافتادہ علاقے میں آئی ٹی کلسٹرکےقیام کےدیرپااثرات مرتب ہونگے،سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک ایس سی اوکی کاوش ہے۔

آئی ایس پی آر  نے مزید بتایا کہ آرمی چیف کوکنٹرول لائن پرتازہ ترین صورتحال پربریفنگ دی گئی،جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کےافسروں اورجوانوں کے بلندحوصلےکی تعریف کرتے ہوئے بڑھتےخطرات کےپیش نظربہترین تیاری اورمؤثرجواب کی ضرورت پرزور دیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آرمی چیف  کو اسکردواورگلگت کے  دورے پر ایل اوسی پرتعینات ایف سی این اےکےجوانوں کی آپریشنل تیاریوں پربھی بریفنگ دی گئی۔