ڈاکٹر طارق عزیز سائبان انٹرنیشنل کے چیئرمین منتخب

106

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسانی حقوق کی نامور تنظیم سائبان انٹرنیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سکریٹری حیدر علی حیدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سائبان کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر ممتاز صنعت کار ڈاکٹر طارق عزیز کو عبوری چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر طارق عزیز انسان دوست اور خداترس شخصیت کے مالک ہیں جن کا شمار زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر طارق عزیز کی تقرری سائبان کے مرحوم چیئرمین حق نواز اختر کی جگہ عمل میں آئی ہے۔