نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کل کریگا

1124

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈپاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان(کل)منگل کو کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کیوی بورڈ کل انٹرنیشنل ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا اس میں پاکستان کے خلاف سیریز کا شیڈول بھی شامل ہے۔پاکستان ٹیم نے نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کے لیے نیوزی لینڈ روانگی 20 نومبر کو متوقع ہے، پاکستان شاہین بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائے گی۔

پاکستان شاہین نیوزی لینڈ میں دو چار روزہ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی ایک دوسرے کی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کو حکومت نے انٹر نیشنل ٹیموں کی میزبانی کی منظوری دے رکھی ہے ۔