چیف جسٹس سوموٹو ایکشن لیں‘ خالدخان

197

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدر خالد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری پر عدالت نے 2 افراد کو سزائے موت اور باقی ذمہ داران کو باعزت بری کردیا گیا۔ اس فیصلے سے سانحہ بلدیہ متاثرین کے لواحقین کو شدید مایوسی ہوئی۔ فیکٹری مالکا ن کو بھی سزا کیوں نہیں دی گئی ہم یہ سمجھتے ہے کہ انصاف کا قتل ہوا ہے۔ مگر افسوس جن لوگوں کو معاف کیا گیا وہ حکومت کے اتحادی بننے بیٹھے ہیں۔ NLF کراچی سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے درخواست کرتی ہے کہ فوری طور پر سوموٹو ایکشن لیا جائے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ تحقیقات کے مطابق 259 افراد کے قتل اورسہولت کار منصوبہ ساز وںکو سزائے موت دی جائے تاکہ لواحقین کا عدالتی نظام پر اعتماد بحال ہوسکے ۔