کچھ تو انصاف ہوا، اسرار احمد

189

کوہ نور سوپ کے مزدور رہنما اسرار احمد نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ پر کچھ کوتاہیوں کے باوجود اچھا فیصلہ ہے۔کم از کم یہ تو ثابت ہوگیا کہ آگ لگی نہیں لگائی گئی۔ مزدوروں کو بھتہ نہ ملنے کی وجہ سے زندہ جلا دیا گیا۔ اگر مرکزی ملزموں اور ذمہ داروں کو بھی سزا ہوجاتی تو پورا انصاف ہوتا بہرحال لواحقین کے زخموں پر کچھ تو مرہم لگایا گیا ہے اور یہ بات ان کو بھی پتا چل گئی ہے کہ ان کے پیارے جلے نہیں جلائے گئے ہیں۔ اللہ ان لواحقین کو صبر دے۔ ان کے پیارے واپس تو نہیں آسکتے لیکن کچھ تو انصاف ہوا ہے۔