حبیب بینک رہنمائوں کی ملاقات

197

حبیب بینک ورکرز فرنٹ آف پاکستان (سی بی اے) کی مرکزی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان پر مشتمل ایک وفد نے سی بی اے کے صدر حاجی محمد یعقوب کی قیادت میں حبیب بینک لمیٹڈ کے ایچ آر ہیڈ مشیر خان سے اُن کے دفتر حبیب بینک پلازہ میں ملاقات کی۔ وفد کے ارکان میں خان محمد خان، ملک اللہ یار اعوان، عبدالرزاق یوسفزئی، سیّد قطب علی شاہ، ذوالفقار احمد تنولی، جمال نیاز، سیّد منتظر مہدی اور نسیم خان آفریدی شامل تھے۔ مذاکراتی ٹیم نے ہیومن ریسورس کے سربراہ سے گفتگو کرتے ہوئے ملازمین کو درپیش متعدد مسائل سے آگاہ کیا۔ ہیومن ریسوس ہیڈ مشیر خان نے وفد کی جانب سے پیش کیے گئے تمام مسائل کو توجہ سے سُنا، اُن پر تفصیلی گفتگو کی اور وفد کو یقین دلایا کہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ سی بی اے سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔