سوشل میڈیا پر کم لائکس ذہنی تناؤ کا باعث؟ حالیہ تحقیق

431

ماہرین نے حالیہ دنوں میں تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ سوشل میڈیا میں پوسٹوں پر ملنے والے لائکس کی کمی ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں پر تجربہ کیا جس کے نتائج چائلڈ ڈیویلپمنٹ جریدے میں بھی شائع ہوچکے ہیں۔

تجربے مٰیں لڑکے لڑکیوں سے کہا گیا کہ وہ اپنےس سوشل میڈیا پیج پر ایک نیا پروفائل بنائیں اور اپنے ساتھیوں کے اسٹیٹس کو دیکھیں اور لائک بھی کریں۔

تجرباتی طور پر تمام  لڑکے اور لڑکیوں کے پروفائل کو لائکس کی بنیاد پر اوپر اور نیچے رکھا گیا، یعنی زیادہ لائکس والے نوعمروں کا نام اوپر اور کم لائکس والوں کا نام نیچے رکھا۔

اس کے بعد تمام شرکا سے اُن کی ذہنی کیفیت کو جانچنے کیلئے ایک سوالنامہ بھروایا گیا جس میں معلوم ہوا کہ جنہیں زیادہ لائکس ملے تھے انہوں نے مثبت اور پرمسرت جواب دیا دیا جبکہ کم لائکس والوں کے جوابات میں منفی پہلو زیادہ نمایاں تھا۔