برآمد کنندگان کو وبا کے باعث آرڈر منسوخ

192

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے برآمدات کے فروغ کیلئے ا سکیموں کے تحت مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیا کے لئے مدت استعمال میں توسیع کر دی۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ان میں مینوفیکچرنگ بانڈ، برآمدی صنعت سے متعلق یونٹس اور ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز سے متعلق ا سکیمیں شامل ہیں۔اس اقدام کی بدولت برآمد کنندگان کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث آرڈر منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے سے ممکنہ نقصانات پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز نے وزیراعظم کے وژن کی روشنی میں برآمدکنندگان کو بھرپور معاونت و سہولت فراہم کرنے اور فعال طریقے سے کام کرتے ہوئے ان کی حقیقی مشکلات ان کی دہلیز پر دور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔