شاہد اکرم پائما کے مرکزی چیئرمین حنیف لاکھانی وائس چیئرمین منتخب

298

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما ) کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21 میں شاہد اکرم گچا بلامقابلہ مرکزی چیئرمین جبکہ محمد حنیف لاکھانی سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ پائما کے اعلامیے کے مطابق محمد فرحان اشرفی وائس چیئرمین برائے سندھ بلوچستان ریجن اور کامران علی مگوں پنجاب کے پی کے ریجن کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔سندھ بلوچستان ریجن سے پائما کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے لیے الطاف ہارون، محمد نعمان الیاس، تنویز احمد، عبدالصمد گابا، وحید عمر اور بلال بخش جبکہ پنجاب کے پی کے ریجن سے ریحان نسیم، ندیم اقبال، شیخ احمد طیب، اویس نثار، محمد طاہر، خالد احمد اور جواد اصغر ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔