حب ندی پر نئے پل کی تعمیرخوش آئند ہے، اسماعیل ستار

150

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لسبیلہ ایوان تجارت وصنعت کے صدر ایوان اسماعیل ستار نے اس اطلاع کا خیر مقدم کیا ہے کہ حب ندی پر کراچی کو بلوچستان سے ملانے والے پل کی مرمت کے ساتھ ساتھ ایک نئے پل کی تعمیربھی جلد شروع کی جائے گی، یہ بات اسماعیل ستار صدرلسبیلہ ایوان تجارت وصنعت کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر بلوچستان سا تھ شام سندرنے ان کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعدبتائی، شام سندر کے مطابق این ایچ اے کے چیئرمین نے نئے پل کی جلد تعمیرکے منصوبے کے بارے میں احکامات جاری کردیے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ پل کی تعمیر1962میں ہوئی تھی اور یہ ابھی استعمال کے لائق ہے۔اسماعیل ستار نے جنرل منیجر این ایچ اے کو آ گاہ کیا کہ بڑھتے ہوئے بھاری ٹریفک کی وجہ سے یہ پل ناکافی ہوگیا ہے حالیہ بارشوں کی و جہ سے آنے والے سیلابی ریلے سے پل کے ستونوں کے اضافی سپورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔