غیر ملکی سرمایہ کاروںکو انرجی سیکٹر میں مواقع فراہم کیے جائیں، شیخ امتیاز حسین

195

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم نے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین کی سربراہی میں ایک وفد جس میں سیکرٹری جنرل سیدناصر وجاہت،جنید الرحمان،امان پیر، ڈاکٹر زاہد انصاری، نعمان احمدانی،عبدالکریم آڈھیا،جہانزیب خان،منصب ابرار اور دیگرنے صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی اور انہیں کراچی کی صنعتوں کے مسائل سے آگاہ کر تے ہوئے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیز کو انرجی سیکٹر میں سرمایہ کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں انہوںنے کہاکہ Kالیکٹرک کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صنعتوں کو شدید نقصان پہنچنا ہے اور معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے اس لیے کراچی کے عوام کو Kالیکٹرک سے نجات دلائی جائے ۔