اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خر ید166.20روپے ہوگئی

234

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر45پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.80روپے سے کم ہو کر 166.25 روپے اور قیمت فروخت 166 روپے سے بڑھ کر 166.45 روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 165.90 روپے سے بڑھ کر166.20روپے اور قیمت فروخت 166.20روپے سے بڑھ کر 166.50 روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں55پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید195.30روپے سے گھٹ کر 194.75روپے اور قیمت فروخت 197.30 روپے سے گھٹ کر 196.75 روپے پر آ گئی اسی طرح1روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213.50روپے سے کم ہو کر212.50روپے اور قیمت فروخت 215.50روپے سے کم ہو کر214.50روپے ہو گئی ۔