سانحہ علی انٹرپرائز‘ NLF سندھ کا مظاہرہ

162

سانحہ 11 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے جس میں مفاد پرست اور خود غرض عناصر نے 259 افراد کو زندہ جلا کر ان کے لواحقین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا اور یہ لواحقین 8سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود اپنے پیاروں کے لہو کا حساب مانگ رہے ہیں انہیں انصاف کون دے گااور کب ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے جنرل سیکرٹری شکیل احمد شیخ نے سانحہ 11ستمبر کے مرحومین کی 8ویں برسی کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر NLF حیدرآباد کے سینئر نائب صدر عبد الجبار قریشی ، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ، اختر غلام علی اور ملحقہ یونینوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ شکیل احمد شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو مزدور دوست ہونے کی دعویدار ہے لیکن اس سانحہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں نا کام ہے جس سے اس کی ’’مزدور دوستی‘‘کا پول کھل جاتا ہے۔