ابراہیم فائبر مزدوروں پر تشدد کی مذمت

176

7 اور 8 ستمبر کی درمیانی رات کو ابراہم فائبر کے برطرف مزدور جو کہ پرامن دھرنا دیے ہوئے تھے رات کی تاریکی میں جب کہ وہ سورہے تھے پولیس نے شب خون مار کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور درجنوں مزدوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ NLF فیصل آباد رہنمائوں نے مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو اس کا فوری نوٹس لینے، مزدوروں پر تشدد کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے اور برطرف مزدوروں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔