دیوان ٹاولز کے ملازمین کی بحالی

300

سائٹ میں واقع تولیہ بنانے والی فیکٹری میسرز دیوان ٹاولز انڈسٹری سے کئی مزدوروں کو زبانی نکالا گیا۔ ان مزدوروں نے لیبر ڈیپارٹ ویسٹ ڈویژن میں شکایت کی جہاں فیکٹری کے طرف سے کوئی میٹنگ میں نہیں آیا اور نہ ہی کوئی ریکاڈ پیش کیا۔ ڈسپیچ پر جواب داخل کیاگیا کہ یہ ہمارے ملازم نہیں۔ ان میں سے دو مزدور افسر خان اور محمد حنیف نے لیبر کورٹ سے رجوع کیا جہاں یہ موقف اختیار کیا کہ یہ دونوں مزدور عارضی تھے اور خود کام چھوڑ کر گئے ہیں۔ لیبر کورٹ نمبر چار کے پریذائیڈنگ افسر ڈسٹرک سیشن جج فہیم احمد خان نے کمپنی کے طرف سے دوہرے موقف کو رد کرتے ہوئے فیصلے میں قرار دیا کہ کمپنی نے ان مزدوروں کو غیرقانونی طور پر نکالا تھا۔ دونوں مزدوروں کو ملازمت پر بحال کرتے ہوئے کمپنی کو ہدائت کی ہے کہ ان کو برطرفی کے دن سے بحالی کے فیصلے تک کے عرصے کی واجبات بھی ادا کریں۔ مزدوروں کی پیروی باچا فضل منان ایڈووکیٹ نے کی۔