PNSC ملازمین کو بحال کیا جائے

226

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن انتظامیہ اپنے پرانے ملازمین جو کہ بارہ بارہ سال سے کام کررہے ہیں اُن کو نکالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ جس کی نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی پرزور مذمت کرتی ہے اور PNSC انتظامیہ کو خبردار کرتی ہے کہ یہ غیر قانونی عمل ہے اور ان غریب ملازمین کا معاشی قتل عام ہے۔ NLF کراچی فارما ٹیک ورکرز ویلفیئر یونین، مارٹن ڈائو مارکر یونین، شنائیڈر الیکٹرک ایمپلائز یونین، کوہ نور ایمپلائز یونین، پیکسار ایمپلائز یونین، لوڈز اتحاد یونین، KICT لیبر یونین، PNSC ایمپلائز ورکرز یونین کے ملازمین کے ساتھ ظلم، ناانصافی، انتقامی کارروائی کی پرزور مذمت کی ہے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ PNSC کے تمام ملازمین کے روزگارکے تحفظ کے لیے اور PNSC ایمپلائز ورکرز یونین کے مزدوروں کے تمام قانونی مراعات کے حصول کے لیے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ اس قومی جہاز رانی کے ادارے میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پرانے ملازمین کو نکال کرنئی سیاسی بھرتیوں کا بندوبست کیا جارہا ہے جو اس قومی ادارے اور ملک کی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔