بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کی جائے،صدرالدین راشدی

149

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث سندھ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، وزیر اعظم کو آگاہی دی ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے امید کرتے ہیں کہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر مل کر عوام کی مدد کریںگے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی نے پارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم ، انفارمیشن سیکرٹری ایم پی اے نصرت سحر عباسی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، عوام اپنے بہتر مستقبل کے لیے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور اہل امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔