کینیڈا: مسجد کے نگران کو چھری کے وار کرکے شہید کردیا گیا

651

ٹورنٹو :کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کی ایک مسجد کے نگران کو چھری کے وار کرکے شہید کردیا گیا۔

ٹورنٹو پولیس کے مطابق مسجد کے نگران پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن آف ٹورنٹو کے اندر باہر سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں، مشتبہ حملہ آور درمیانی جسامت کا تھا اور اس نے کالے رنگ کی ہوڈی اور ڈارک رنگ کی پینٹ پہن رکھی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ منافرت پر مبنی جرم ہے یا واردات کی کوئی اور وجہ ہے؟۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن نے مسجد کے باہر ہونے والے قاتلانہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے افراد حملے کے حوالے سے کسی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کریں کیونکہ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔

تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والے اپنے مسلمان بھائی کو دعاں میں یاد رکھا جائے۔