عالمگیر وبا، متاثرین کی تعداد میں اضافہ جاری

530

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا اموات کی مجموعی تعداد 9لاکھ20ہزار158 ہوگئی۔

دنیا بھر میں پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ86لاکھ79ہزار996 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ5لاکھ95ہزار794 ہوگئی ہے۔

 ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 66 لاکھ 36 ہزار266 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 1 لاکھ 97 ہزار421 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 46 لاکھ 63 ہزار930 افراد متاثر، اموات کی مجموعی تعداد 77 ہزار 537 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 83 ہزار978 اور اموات 1لاکھ30 ہزار474تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 10 لاکھ 57 ہزار362افراد متاثر، اموات18ہزار484، پیرو میں 7 لاکھ 16 ہزار 670، اموات 30 ہزار470، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 46ہزار398، اموات کی تعداد 15 ہزار 378 ، کولمبیا میں 7 لاکھ 2 ہزار 88 افراد متاثر، اموات کی تعداد 28 ہزار 518 ہوگئی ہیں۔

 میکسیکو میں 6لاکھ 58ہزار299 افراد متاثر، اموات کی تعداد70ہزار183، اسپین میں 5لاکھ76 ہزار697 افراد کورونا سے متاثر، اموات 29 ہزار 747، بنگلا دیش میں 3 لاکھ 34 ہزار762 افراد متاثر، اموات کی تعداد 4ہزار 668 افراد، سعودی عرب میں 3لاکھ24 ہزار 407 افراد متاثر جبکہ 4ہزار213 افراد اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔