کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کرلی

1349

پرتگال: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی ہے، جس کے ساتھ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال نے سوئیڈن کو دوگول سے ہرا دیا، دونوں گول رونالڈو نے اسکور کیے، سوئیڈن کے خلاف میچ میں پرتگال کے کپتان نے 45ویں منٹ میں فری کک لگائی اور گیند کو جال میں پہنچا کر انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی۔

رونالڈو یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے جبکہ یورپ کے پہلے فٹبالربن گئے۔

دوسرے ہاف میں بھی سوئیڈن کی دفاعی لائن رونالڈو کو روکنے میں ناکام رہی،اور 72ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور گول داغ دیا۔

رونالڈو کو سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ توڑنے کیلیے مزید 9 گولز درکار ہیں ، ایران کے علی داعی نے 149 میچز میں 109 گولزاسکور کیے تھے۔

یووینٹس سے کھیلنے والے کرسٹیانورونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد بھی 749 ہو گئی ہے۔