حیدرآباد:بجلی کے ستائے شہری،تاجر سڑکوں پر آگئے ،احتجاجی مظاہرے

169
حیدر آباد، ریشم بازار کے تاجر اورشہری اسٹیشن روڈ پر بجلی کی بندش کے خلاف ٹائر جلاکر حیسکو کے خلاف احتجاج کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بجلی کے ستائے تاجر،شہری سڑکوں پر آگئے۔ ٹائر جلاکر روڈ بلاک ۔حیسکو کیخلاف شدید نعرے بازی ۔تفصیلات کے مطابق حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کیخلاف اسٹیشن روڈ پر درجنوں افراد نے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردیا جس کے سبب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویزن کے عملے پر الزام لگایا کہ ہمارا ٹرانسفارمر جلا ہوا ہے حیسکو کا عملہ ٹرانسفارمر کی مرمت کیلیے مبینہ طور پر رشوت طلب کررہا ہے ۔ٹرانسفارمر کی مرمت نہیں ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔علاوہ ازیںبجلی کی طویل بندش کے خلافریشم بازار کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ ۔دوکانداروں نے اسٹیشن روڈ پر ٹائر نذر آتش کر کے مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ ٹریفک بند ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہان۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 9 محرم الحرام سے اب تک ریشم بازار میں بجلی بند ہے ۔حیسکو والے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں لے گئے ابھی تک واپس نہیں کیا۔دوسری جانب لطیف آباد9سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئیں اور انہوںنے حیسکو کے خلاف احتجاج کرکے شاہراہ بلاک کردی خواتین نے حیسکو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ حیسکو افسران ٹرانسفارمر لگانے کے لیے پیسے طلب کر چکے ہیںاس کے باوجود ٹرانسفارمر نہیں لگایا جارہا ہے، کئی روز سے علاقہ میں بچے اور بوڑھے سخت اذیت کا شکار ہیں ۔دریں اثناء حیدرآباد کے مختلف علاقوں لیاقت کالونی، قائد آباد،فردوس کالونی،بھینس پڑی سمیت دیگر علاقوں میں واسا کی جانب سے پانی کی سپلائی معطل ہے جس کے سبب شدید گرمی میں عوام پریشانی میں مبتلا ہے۔ لیاقت کالونی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پہلے حیسکو نے تنگ کیا ہوا تھا پھر سوئی گیس کمپنی کی جانب سے گیس کم دیا جاریا ہے اب واسا نے بھی پانی کی سپلائی بند کی ہوئی ہے ہمارے منتخب نمائندے ہمیں بے یار مدد گار چھوڑ گئے ہیں۔