پاکستان اسٹاک مارکیٹ 8ماہ کی بلند ترین سطح پر بند

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو 8ماہ کی بلند ترین سطح پر دیکھی گئی جبکہ کاروباری حجم ساڑھے15سال کی بلند سطح پر رہا ، سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے مزید 353.26 پوائنٹس کے اضافے سے 42188.11 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 73.34 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمایے میں 80ارب 10 کروڑ 47 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 9.85فیصد زائد رہا ۔