پاکستان اسٹاک :66 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

150

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو بھی تیزی کاتسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید 457.59 پوائنٹس کے اضافے سے 41834.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 66.11 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمائے میں91ارب 83کروڑ13لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 10.22 فیصد زائد رہا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی کا رجحان رہا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب 41900 پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی۔