صوبائی وزیرسندھ سہیل انور سیال کے گھر پر نیب کا چھاپہ

568

صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھر پر نیب ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب سکھر کی ٹیم نے لاڑکانہ میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا  تاہم صوبائی وزیر وہاں موجود نہیں تھے۔

نیب ٹیم نے رہائش گاہ سمیت بیک وقت 2 مقامات پر چھاپے مارے، نیب ٹیم نے فرید آباد کے گاؤں اور دیگر2 مقامات  پر کارروائی کی۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران سہیل انور سیال کی رہائش گاہ سے نیب حکام نے اہم دستاویز ات حاصل کر لیں، چھاپہ مار کارروائی ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور اس دوران پولیس کی نفری بھی معاونت کے لیے موجود رہی۔

کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، سہیل انور سیال بارشوں سے متاثرہ ضلع بدین کے دورے پر موجود ہیں۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ سہیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات جاری ہیں۔