پاکستان اسٹیل: ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی جائے

293

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریٹائرڈ ایمپلائز یونٹی آف پاکستان اسٹیل کے زیر اہتمام پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ایمپلائز کا مظاہرہ کراچی پریس کلب پر ہوا ۔ جب کہ اسی وقت مکلی،لاہور ،اسلام آباد، اور پشاور پریس کلبس پر بھی مظاہرے کیے گئے۔ کراچی مظاہرے کی قیادت یونٹی کے کنوینئر عبدالوحیدنے کی ۔گذشتہ دنوں میں حکومت نے 11.44 ارب پاکستان اسٹیل کو بطور قرضہ جاری کرنے کی منظوری دی جو واجبات کی مد میں ادا کیے جائیں گے لیکن یہ رقم کُل ریٹائرڈ ملازمین میں سے نصف سے کم ملازمین کو ہی ادا کی جاسکے گی ۔ تمام ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لیے تقریباً 30 ارب روپے کی ضرورت تھی لیکن حکومت نے صرف ساڑھے گیارہ ارب روپے جاری کیے ہیں ۔ ہائی کورٹ سندھ نے 18 مئی 2020 کو تمام ریٹائرڈ ملازمین کو 31 اگست تک واجبات کی ادائیگی کا حکم جاری فرمایا تھا ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر عبدالوحید نے کہا کہ سالوں سے واجبات سے محروم ریٹائرڈ ملازمین انتہائی مخدوش حالات کا شکار ہوچکے ہیں۔