ترکی کا روس سے ایس-400 ڈیفنس سسٹم کا دفاعی معاہدہ

748

امریکی نیٹو کے اتحادی ملک ترکی نے روس سے ایس -400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کامعاہدہ کرلیا۔

روسی اسلحے ایکسپورٹر کے چیف الیگزینڈر نے کہا کہ ‘ انقرہ اور ماسکو کے درمیان ایس-400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کے معاہدہ پر دستخط ہوگئے ہیں البتہ فریقین  اب مالی شرائط پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترکی نیٹو ممالک میں کاپہلا ملک ہے جس کے پاس روسی ساختہ ایس-400 میزائل ڈیفنس سسٹم موجود ہیں ، روس کے ساتھ معاہدوں کے بعد ترکی کے نیٹو ممالک اور امریکا کے ساتھ تعلقات خراب ہیں۔

یاد رہے کہ ترکی نے ایس-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کا پہلا معاہدہ اپریل 2017 ہوا تھا۔

واضح رہے کہ روس کے ساتھ ایس-400 ڈیفنس سسٹم کے باعث امریکا نے ترکی کو ففتھ جنریشن کے ایف-35 طیارے دینے سے انکار کردیا تھا۔