پاکستانی اسٹارٹ اپ نے ’’ گلوبل انوویشن ایوارڈز‘‘ جیت لیے

199

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سن بزنس نیٹ ورک (ایس بی این) نے گلوبل الائنس فار امپروڈ نیوٹریشن ( گین ) کے تعاون سے ’’ورچوئل گلوبل سن پچ مقابلہ‘‘ کا انعقاد کیا جس میں 21 فائنلسٹ کا تعلق اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (ایس ایم ایز) سے تھا جنہوں نے کم آمدنی والے صارفین کے لیے غذائیت کو بہتر بنانے کے جدید تجارتی حل پیش کیے۔ 24ممالک میں مقابلے میں حصہ لینے والے 500 سے زائد ایس ایم ایز کے پول سے ان ایس ایم ایز کا انتخاب کیا گیا ۔آخری راؤنڈ میں منتخب فائنلسٹ نے نقد رقم اور دیگر انعامات کے لیے4 ججوں کے ایک پینل کوغذائیت سے بھرپور اجزاء کے بہترین اور جدید حل پیش کیے۔’’ورچوئل گلوبل سن پچ مقابلہ‘‘میں پولٹا انکارپوریشن اور فوڈ ٹریکس سمیت 2پاکستانی اسٹارٹ اپس ایس ایم ایز نے انوویشنز پیش کیے۔ پولٹا انکارپوریشن نے اپنی تکنیکی انوویشنز پیش کی جس میں پولٹری کی صنعت میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ساس SaaS))اور آئی او ٹی(IoT)کا استعمال کیا گیا۔