ملین مہم میں ایک کروڑ کھانے تقسیم کرچکے ہیں، فرقان احمد سید

201

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وبا کی مشکل گھڑی میں امدادی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پیپسی کو پاکستان اپنی ملین میلز منصوبے کے تحت 10 لاکھ کھانے تقسیم کر چکا ہے۔ ملین میلز ایک ملک گیر ڈیزاسٹر ریلیف پروگرام ہے جس کے کا مقصد کورونا متاثرین تک خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ مہم کے آغاز کے چا ر ماہ کے دوران فلاحی اداروں کی شراکت سے پیپسی کو نے ایک کروڑ کھانے پہنچانے کا سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ اس حوالے سے پیپسی کو پاکستان نے وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے ساتھ بھی اشتراک کیا تا کہ ان طبقات کو فوری طور پر غذائی ضروریات فراہم کی جائے جو کورونا صورتحال میں سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ کورونا وباء کی صورتحال میں لاک ڈاون میں پیدا ہونے والی معاشی سست روی کے باعث کئی افراد ذرائع آمدن اور روزگارسے محروم ہوئے۔ اس صورتحال میں متاثرہ طبقات تک خوراک فراہم کرنا پیپسی کو کا اولین مقصد تھا۔ پیسی کو پاکستان نے اس بحران میں ملین میلز منصوبے کے آغاز کا اعلان کیااور پیسی کو فاؤنڈیشن جوکہ پیپسی کو کا فلاحی ادارے کو طور پر کام کرتا ہے نے1.4 ملین ڈالر کی رقم دینے کا اعلان کیا تاکہ لاکھوں افراد تک خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔